ڈھونگی پیر

فیروز وٹواں میں ڈھونگی پیر ،نیم حکیم ان پڑھ ڈاکٹر شعبدہ باز عبدالمجیدکاعوام کو لوٹنے کا دھندہ عروج پر

شیخوپورہ (نمائندہ عکس آن لائن) فیروز وٹواں میں ڈھونگی پیر ،نیم حکیم ان پڑھ ڈاکٹر شعبدہ باز عبدالمجید نے بھولی بھالی عوام کو لوٹنے کا دھندہ عروج پر، کلام الہی کے نام پر پھونک مارنے کی فکس فیس جبری 1000روپے

ہمیں فی سبیل اللہ کے نام پر کہہ کر ہم کو ڈرادھمکاکر زبر دستی رقم کا مطالبہ کرتاہے اگر ہم رقم کم کرنے کا کہیں تو ہمیں اپنے کالے علم کی تباہی سے ڈرا کر رقم بٹورتا ہے لٹے پٹے سائلین کی دہائیاں

تفصیلات کے مطابق فیروز وٹواں میں مکی روڈ پر مستری عبدالمجید فرنیچر والے نے اپنے دفتر کے باہر بورڈ پر کلام الہی دم دررود کے ذریعے ہر مرض کا علاج کا بورڈ نصب کیاہوا ہے اس ان پڑھ ڈھونگی مستری جس کے کئی نام ہیں حکیم،ڈاکٹر،عالم بابا،سنیاسی، ہڈی جوڑ،پھٹوں کا سپیشلسٹ،بھولی بھالی مہنگائی بے روز گاری سے تنگ مایوس عوام کلام الہی فی سبیل اللہ کے نام پر دم کروانے کاروبارمیں بندش،رشتے میں رکاوٹ،تاویز،نوجوانوں میں عشق کا جنون معشوق آپ کے قدموں میں وغیرہ کے لیے اس ڈھونگی کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں دم کرنے کے بعد 1000ہزار روپے کی ڈیمانڈ کرتا ہے

اگر کوئی کم پیسے دے تو اپنے گھوسٹ کالے علم کی دھمکی کہ میں اپنے علم سے تمہارے سارے خاندان کو بھسم اور مشکلات میں ڈال دوں گا۔ اسی ڈر اور خوف بلیک میلنگ سے اس ڈھونگی دم درود کرنے والے کے ہاتھوں کئی مجبور اور بے بس لوٹ چکے ہیں، اور اپنے لاکھوں روپے اس ڈھونگی پیر کی نظر کر چکے ہیں۔ نہ اس ان پڑھ عبدالمجید مستری کے پاس کوئی ڈگری ہے اور نہ علم، اہل علاقے کے لوگوں نے ڈی سی شیخوپورہ، سی او ہیلتھ شیخوپورہ سے اپیل کی ہے کے اس گھوسٹ حکیم،ڈاکٹر اور چھوٹے پیر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے تاکہ شریف النفس لوگوں کو لوٹنے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا کرنے والے ان پڑھ ڈاکٹر حکیم سے بچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں