فیروز خان

فیروز خان کی مبہم ٹوئٹ نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا

کراچی(عکس آن لائن) پاکستانی اداکار فیروز خان کی مبہم سی ٹوئٹ نے ان کے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔فیروز خان کی ٹویٹ متعدد شوبز فنکاروں کی طرف سے نجی معلومات ظاہر کرنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔رواں ہفتے فیروز خان نے تشدد کے الزامات لگانے پر ساتھی اداکاروں کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے اور انہوں نے ایک ٹوئٹ میں قانونی دستاویز بھی شیئر کی جس میں فنکاروں کی نجی معلومات موجود تھی۔

فرحان سعید اور منیب بٹ نے اعلان کیا تھا کہ نجی معلومات افشا کرنے پر اداکار کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ساتھی فنکاروں کی طرف سے شدید تنقید پر فیروز خان نے کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا لیکن اب ان کی ٹویٹ نے الجھن پیدا کردی ہے۔فیروز خان نے اپنی تازہ ٹویٹ میں مبہم انداز میں لکھا ابھی تو پہلا ہاف بھی نہیں۔مداحوں کی طرف سے اداکار سے پوچھا جارہا ہے کہ اس پوسٹ کا مطلب کیا ہے، کچھ افراد نے فیروز خان پر سخت تنقید کی ہے اور بعض نے چپ رہنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں