کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق کیس کی ہفتے کے روز سٹی کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران بچے پیش نہ ہوسکے۔ اس حوالے سے علیزے کے وکیل نے مو?قف دیا کہ بچے بیمار ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے اور بچوں کی بیماری کے بارے میں فیروز خان کو گزشتہ روز آگاہ کردیا گیا تھا۔دوسری جانب، فیروز خان کے وکیل نے کہا کہ اداکار بچوں کی بیماری کے حوالے سے پریشان ہیں اور ہر طرح کے تعاون کے لیے بھی تیار ہیں۔
وکلاء کا موقف سننے کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر بچوں کی بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت کو 11 جنوری تک ملتوی کردیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل 22 دسمبر کو سندھ ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلے میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے بیٹے کو 5 روز کیلئے فیروز کی تحویل میں دینے کے بجائے صبح 10 سے شام 5 بجے تک ملاقات کا وقت مقرر کیا تھا۔