فیروز خان

فیروز خان نے ساتھی اداکاروں کی نجی معلومات شیئر کرنے پر معافی مانگ لی

لاہور (عکس آن لائن) اداکار فیروز خان نے ساتھی اداکاروں کی ذاتی معلومات اور موبائل نمبرز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر معذرت کر لی۔فیروز کی اہلیہ علیزہ سلطان کی جانب سے ان پر لگائے گئے تشدد کے الزامات کے بعد شوبز انڈسٹری کے کئی اداکاروں اور دیگر شخصیات نے فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم بغیر کسی ثبوت کے خود پر تنقید کے جواب میں فیروز خان نے شوبز شخصیات کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا۔

ان اداکاروں میں ایمن خان، منال خان، یاسر حسین،ثروت گیلانی، میرا سیٹھی، فرحان سعید، گلوکار عاصم اظہر، مصدق ملک، عثمان خالد بٹ اور ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے سمیت ان کی اہلیہ علیزہ بھی شامل تھیں۔تاہم فیروز خان کی جانب سے ان شخصیات کو بھجوائے گئے نوٹسز غلطی سے انسٹا گرام پر شیئر کردئیے گئے، جس میں ذاتی معلومات (گھر کا پتہ اور موبائل نمبرز) درج تھیں، شیئر کرنے کے فوری بعد اداکار نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی لیکن وہ وائرل ہو گئی۔

اس واقعے کے بعد شوبز شخصیات نے شدید ردعمل دیا اور اداکار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا۔اب فیروز خان نے کچھ ماہ بعد ان سب سے معافی مانگی ہے اور انسٹاگرام پر پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔انہوں نے لکھا 17 جنوری 2023 کو میری ٹیم کی جانب سے قانونی نوٹس ڈرافٹ کیا گیا تھا جو میں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، تاہم مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس میں شوبز شخصیات کی ذاتی تفصیلات یعنی ان کے فون نمبر بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں