فیروز خان

فیروز خان نے اداکاری کیساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

کراچی(عکس آن لائن)اداکار فیروز خان نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔فیروز خان نے اپنے یوٹیوب چینل ایف کے پر اپنا پہلا گانا شیئر کر دیا ہے۔اداکار کے پہلے گانے کا ٹائٹل مانگیں سب کی خیریں ہے جسے اب تک تقریبا 87 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

اپنے پہلے گانے سے متعلق فیروز خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔ اداکار کے مداح انہیں خوب سراہ رہے ہیں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں