فیروز خان

فیروز خان جلد بھارتی اداکارہ کیساتھ ٹیلی فلم میں جلوہ گر ہونیوالے ہیں

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان بہت جلد بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے ساتھ ٹیلی فلم میں جلوہ گر ہونے والے ہیں۔

فیروز خان نے انسٹاگرام پر نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کی جھلک اپنے مداحوں کےساتھ شیئر کی جس میں انہیں تامل اور ہندی فلموں کی جانی مانی بھارتی اداکارہ اور ماڈل گتھیکا تیواری کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

کیمروں کے درمیان گھرے اداکار فیروز خان نے ساتھی اداکارہ اور دیگر ٹیم جس میں فلم ڈائریکٹر ‘ذوالفقار علی’، اسٹوری ٹیلر ‘اسد ممتاز’، پروڈیوسر ‘بلال قریشی’کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایاکہ وہ بہت جلد سرحد پار سے اپنی ٹیلی فلم جاری کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار فیروز خان کے علاوہ پاکستانی اداکار فواد خان، اداکارہ ماہرہ خان ، ماورا حسین اور دیگر نامور فنکار بھی بھارت میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں۔اداکار فیروز خان ان دنوں ڈرامہ خمار میں اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ نظر آرہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں