خطرناک اشتہاری

فیروزوالہ:پولیس ملازم اور ساتھی ڈکیت کو قتل کرنے والے مفرور خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

فیروزوالہ( نمائندہ عکس آن لائن) پولیس چوکی کوٹ نور شاہ نے چھاپہ مار کر پولیس ملازم اور ساتھی ڈکیت کو قتل کرنے والے مفرور خطرناک اشتہاری ملزم عمران ڈوگر کو گرفتار کر لیا ۔

ڈی ایس پی فیروزوالہ میاں خالد محمود کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا رانا محمد اقبال کی نگرانی میں پولیس چوکی کوٹ نور شاہ کے انچارج مظہر حسین شاہ نے دیگر اہلکاروں کی مدد سے شرقپور روڈ کی آبادی اٹاری کے قریب چھاپہ مار کر دہشت کی علامت دوہرے قتل کا مفرور قاتل اشتہاری ملزم عمران ڈوگر کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا

پولیس چوکی انچارج کوٹ نور شاہ مظہر حسین شاہ کے مطابق پکڑے جانے والے اشتہاری قاتل ڈکیت نے ایک سال قبل ڈکیتی کی واردات کے دوران مقابلے کے دوران پولیس اہلکار محمد آصف کو شہید کر دیا تھا جبکہ ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا اپنا ساتھی مارا گیا ڈکیت عمران ساتھی سمیت فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کل اسے عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرے گی ۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے اشتہاری ملزم پکڑنے پر پولیس پارٹی کو شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں