تھانہ فیکٹری ایریا

فیروزوالہ:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ڈکیتی، راہزانی کی وارداتوں میں ملوث دو ڈکیت گینگوں کو گرفتار کر لیا

فیروزوالہ( نمائندہ عکس آن لائن) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ڈکیتی، راہزانی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ڈکیت گینگوں جیلانی گینگ اور نونی گینگ کے سرغنہ سمیت چار ارکان کو گرفتار کر لیاان کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال اور جدید اسلحہ برآمد کر لیا ڈاکوؤں نے ابتدائی تفتیش میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔

ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی اٹک میں ایک شہری کو قتل کیا تھا۔ڈی ایس پی فیروزوالہ سرکل عمران عباس چدھڑ نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس میں ٹی اے ایس آئی رانا غلام سرور اور دیگر ملازمین نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر اپنی تمام تر مہارتوں اور وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہو ئے محنت اور جد ید ٹیکنالوجی کی مدد سے خطرناک جیلانی ڈکیت گینگ کے سرغنہ جیلانی اور عبدالررحمان کواسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

جبکہ اس گینگ کا رکن فرار ہو گیا ڈی ایس پی فیروزوالہ عمران عباس چدھڑ کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے نقدی رقم3لاکھ روپے,1عددموٹرسائیکل ہنڈا 125مالیت 150000روپے،3عددقیمتی موبائل فونزمالیت 120000روپے اور جد ید اسلحہ برآمد ہوا۔ یہ گینگ مسلح آتش ہو کر راہگیروں اسلحہ کے زور پر روک کر ان سے نقدی،موٹرسائیکل اور موبائل فون وغیرہ چھین لیتے تھے اوریہ گینگ شیخوپورہ پولیس کوڈکیتی،راہبری کے متعددمقدمات میں مطلوب تھا نیز ملزم جیلانی سابقہ ریکارڈیافتہ بھی ہے اور ضلع اٹک کے سنگین مقدمات میں مجرم اشتہاری ہے۔ ٹی اے ایس آئی رانا غلام سرور نے ایچ سی ندیم احمد، مجاہد علی اور نصیر احمد کے ہمراہ چھاپہ مار کر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ نعمان عرف نومی اور اس کے ساتھی جہانگیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال اور اسلحہ برآمد کر لیا ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے ڈاکوؤں کی گرفتاری پر ڈی ایس پی فیروزوالہ عمران عباس چدھڑ اور ٹیم کے ارکان ٹی اے ایس آئی رانا غلام سرور اور دیگر عملے کو شاباش دی۔
==

اپنا تبصرہ بھیجیں