ادارہ برائے شماریات

فٹ ویئر کی برآمدات میں نو ماہ کے دوران15.18فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران فٹ ویئر کی برآمدات میں15.18فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس)کی جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی مارچ 2019-20ء کے دوران فٹ ویئر کی برآمدات 104.351ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران90.069 ملین ڈالر مالیت کے فٹ ویئر برآمد کیے گے۔

مزکورہ عرصے کے دوران لیدر فٹ ویئر کی برآمدات 11.29 فیصد اضافے کے ساتھ 88.232 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران 79.282ملین ڈالر رہی مارچ 2020ء کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں فٹ ویئر کی برآمدات 25.22 فیصد اضافے کے ساتھ 1.971 ملین ڈالر رہی اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا اپریل 2019-20ء کے دوران تجارتی خسارہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں