پاکستان فٹ بال فیڈریشن

فٹ بال فیڈریشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے تبادلے، نئے فٹ بالروں اور کلبوں کی رجسٹریشن کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائیزیشن کمیٹی نے ملک بھر میں صوبائی، ریجنل اور ضلعی ایسوسی ایشنز کو کھلاڑیوں کے تبادلے، نئے فٹ بالروں اور کلبوں کی رجسٹریشن کرنے سے روک دیا ہے،

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حارث جمیل عالم خان کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کے علم میں آیا کہ ملک کے کئی مقامات پر ضلعی، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنوں کے عہدیدار اپنی من مانیاں کرتے ہوئے، غیرقانونی اور غیر آئینی کھلاڑیوں کے تبادلے، نئے کھلاڑیوں اور کلبوں کی رجسٹریشن کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائیزیشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے تبادلوں، نئے کھلاڑیوں اور کلبوں کی تمام رجسٹریشن کو صوبائی نارملائیزیشن کمیٹیوں کے قیام تک روک دیا ہے،

انہوں نے کہا کہ جب ضلعی، صوبائی اور ریجنل نارملائیزیشن کمیٹیاں تشکیل دے دی جائیں تو پھر نئے کھلاڑیوں کے تبالے، نئے کھلاڑیوں اور کلبوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گا، حارث جمیل نے تمام ضلعی، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنوں کے عہدیدار کو سختی سے ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ کھلاڑیوں کے تبادلوں، نئے کھلاڑیوں اور کلبوں کی رجسٹریشن کرنے سے گریز کریں ورنہ ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،

اپنا تبصرہ بھیجیں