ٹو کیو (عکس آن لائن) جاپان کی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے کہا کہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ میں گزشتہ روز جوہری آلودہ پانی صاف کرنے والے آلے سے آلودہ پانی کا رساؤ انسانی غلطی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔
عملے کے ایک رکن نے ایک ڈیوائس کی صفائی کے دوران ایگزاسٹ پورٹ سے پانی کے اخراج پتہ چلایا۔ صفائی کے دوران جن 16 والوز کو دستی طور پر بند کیا جانا چاہیے تھا، ان میں سے 10 کھلے تھے۔ اس کی وجہ سے تابکار مواد پر مشتمل پانی ایگزاسٹ پائپ میں بہہ گیا اور نیچے موجود پانی میں مل گیا۔
فوکوشیما میں مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ تقریباً 5.5 ٹن جوہری آلودہ پانی کے اخراج کا سبب بنا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر تابکاری کی سطح آس پاس کے علاقوں سے تقریباً 240 گنا زیادہ تھی۔