سٹیٹ بینک

فوڈ، فوڈ پیکجنگ اور بیوریجز میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک میں فوڈ، فوڈ پیکجنگ اور بیوریجز کے شعبہ جات میں جاری مالی سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدا دوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں فوڈ کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 173 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں اس شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم منفی بڑھوتری کا حامل رہا تھا۔ فروری 2020ء میں فوڈ کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 3.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جاری مالی سال میں فوڈ پیکجنگ کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم3.6 ملین ڈالر اور مشروبات کے شعبہ میں 6 لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں خوراک، اشیائے خوراک کی پیکجنگ اور مشروبات کے شعبہ جات میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 21.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال کے اختتام تک اس شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں