شیخ رشید

فوج عظیم ہے ،(ن) کی فرمائشی نمائشی اوردکھاوے کی ریلیوں کی محتاج نہیں ‘ شیخ رشید

لاہور(عکس آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوج عظیم ہے وہ (ن) لیگ کی فرمائشی نمائشی اوردکھاوے کی ریلیوں کی محتاج نہیں ،ججزکولٹکانے گھروں کوآگ لگانے اوردھرنادینے کی باتیں عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ ہے ،عدلیہ نے ملک کو انارکی اورخانہ جنگی سے بچایاہے ،آج پیر کے روز سے فائنل رائونڈ شروع ہے، دو سے چار ہفتوں میں فیصلہ ہوجائے گا،

الیکشن ہوں گے اور آگ اورخون کی سیاست ختم ہوکررہے گی۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ معاشی حالات مخدوش اوربحران سنگین ہے ،پارٹی کو بین کرناآسان نہیں ہوگا ،سپریم کورٹ کے رجسٹرارکے اجلاس میں پولیس کی عدم شرکت سول نافرمانی کی دلیل ہے ،سپریم کورٹ پرحملہ کرنا(ن)لیگ کووارثت میں ملاہے،20کلو آٹے کاتھیلا3400کاہوگیاہے ،فوج کے حساس ادارے کی عمارتوں پرحملے کی غیرجانبدارتحقیقات ہونی چائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں