کراچی(نمائندہ عکس ) کیا یہ وہی امریکی سفیر ڈونلڈ لو ہے جس نے سازش سے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی؟ ۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی امریکی سفیر ڈونلڈ لو سے ملاقات پر سابق رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا نے ردعمل میں طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا یہ وہی امریکی سفیر ڈونلڈ لو ہے جس نے سازش سے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی؟ کیا اب ڈونلڈ لو سازش کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت واپس لانے والا ہے؟
کیا اب یہ ڈونلڈ لو ٹھیک ہوگیا ہے؟ حکومت گرانے کا بیانیہ پہلے ٹھیک تھا یا اب والا۔ ماجرا کیا ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ لو سے ملاقات کی تھی۔ پی ٹی آئی نے سازش کے ذریعے اپنی حکومت ختم کرنے کا الزام ڈونلڈ لو پر عائد کیا تھا۔