فواد چوہدری

فواد چوہدری کا سبی آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے ایس ایس جی کمانڈو حیدر عباس کو خراج عقیدت

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سبی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے ایس ایس جی کمانڈو کیپٹن حیدر عباس شاہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ایک اور بیٹے کیپٹن حیدر نے حیدر کرار کی روایت پر عمل کرتے ہوئے سبی میں اپنی جان وطن عزیز پر وار دی۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس جوان کی شہادت قوم پر ایک اور بیٹے کا احسان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں