گلے شکوے

فواد چوہدری اورعثمان بزدار کی ملاقات، گلے شکوے دور،مل کر کام کرنے پر اتفاق

لاہور(عکس آن لائن)فواد چوہدری کی ملاقات میں گلے شکوے دور ہونے کے بعد وزیراعلی پنجاب کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع ایوان وزیراعلی پنجاب کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی لاہور میں ملاقات ہوئی، دونوں رہنماوں کے مابین ہونے والی ملاقات میں ایک دوسرے سے تحفظات دور ہوئے اور گلے شکوے بھی ختم ہوگئے، جس کے بعد دونوں رہنماں نے مل کر چلنے کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے فواد چوہدری کو جہلم کے لئے جلد ترقیاتی پیکیج کا یقین دلایا، اور کہا کہ فواد چوہدری ہمارے بھائی ہیں اگر شکوہ ہے تو دور کریں گے اور ان کی قومی مفاد میں تجاویز بھی استفادہ کیاجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہلم میں ترقیاتی پیکیج کااعلان ایک پریس کانفرنس میں کیاجائے گا۔ جب کہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم مل کر چلیں گے، اور ہمارا ہدف عوام کی خدمت اوران کے مسائل حل کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں