اسلام آباد (عکس آن لائن)تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر دبا وکے باوجود جس طرح الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا وہ قابلِ تعریف ہے،آر اوز سے انکار کرنا سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف ہے، الیکشن کے لیے آر اوز کے طور پر جوڈیشل افسران دیئے جائیں، ہماری الیکشن کمیشن پر تنقید رہی ہے، عمران خان پر اس وقت 83 کیسز ہیں، کیسے ممکن ہے کہ ایک بندہ اتنے کیسز میں پیش ہو سکے۔منگل کے روز الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ہمارا ذاتی جھگڑا نہیں ہے ، الیکشن کمیشن نے تمام تر دباو کے باوجود انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہوا ہے ،
الیکشن کمیشن کے اس کردار کو ہم نے سراہا ہے ، انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور سی سی پی او لاہور کو کٹہرے میں آنا ہوگا ، الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ کسی طور پر نگران حکومت کا کردار نہیں ، ہم ظل شاہ کے خون کو کبھی بھولنے نہیں دینگے ، نگران وزیراعلیٰ کو بھی اس خون پر جواب دینا ہوگ ا، کل کی ریلی نے عوام کا موڈ بتادیا کہ وہ کہاں کڑے ہیں، ایک ہی ادارہ ہے جو آئین بچا سکتا ہے وہ سپریم کورٹ ہے ، سپریم کورٹ کے جج صاحبان اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ توشہ خانہ کے سب سے بڑے بینفشری شریف خاندان اور آصف زرداری ہے ، توشہ خانہ کی رپورٹ میں ٹمپرنگ کی گئی ہے ، ہمیں توشہ خانہ کے 2002سے پہلے کے ریکارڈ کا انتظار ہے ، عمران خان پر 83مقدمات درج ہیں، ہر کیس میں پیش ہونا کیسے ممکن ہے ، نواز شریف ، مریم نواز، عمران کان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے معافی مانگیں ، مجھے نوٹس بھیجے گئے آپ نے کیوں کہا کہ مریم نواز کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے ، ایف آئی اے کا ادارہ مریم نواز کا منشی بنا ہوا ہے ،
ایف آئی اے نوٹس پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررہا ہوں ، اس وقت 2معاملات پر جوڈیشنل کمیشن کی ضرورت ہے ، توشہ خانہ کے تمام حقائق کے سامنے لائے جائیں ، پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے ، انسانی حقوق کی پامالی کو سپریم کورٹ ہی بچا سکتی ہے ، مریم نواز کے مشورے پر اربوں روپے لگا کر توشہ خانہ پر مہم چلائی گئی ، فواد چوہدری نے کہا کہ سیشن عدالت کے عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل ہوگئے ہیں، کیا ہم کالعدم جماعت ہیں ہمیں بھی سیاست کا حق ہے ، کچھ شرم ہوتی ہے ٹوئٹر پر مریم نواز اپنے منشی سے کہتی ہے کہ نوٹس جاری کرو ، اب بلا 22کروڑ عوام کے ہاتھوں میں ہے ، پی ڈی ایم آگے عوام پیچھے پیچھے ہے ۔