ای سی ایل

فواد چودھری نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی اطلاعات کی تردید کر دی

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے روز شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ابھی تک ایسا کوئی نوٹیفیکشن نہیں ہوا، البتہ کابینہ کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے اور اس پر معمول کے طریقہ کار کے مطابق عمدرآمد ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں