فواد عالم

فواد عالم نے اپنی پرفارمنس سے سب کے دل جیت لیے

مائونٹ منگوئی (عکس آن لائن)قومی کرکٹر فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پْراعتماد سینچری اسکور کر کے سب کے دل جیت لئے ۔ بدھ کو فواد عالم کی سنچری کے بعد صارفین کی جانب سے داد و تحسین موصول ہونا شروع ہوگئیں ،فواد عالم کی شاندار بیٹنگ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ بھی ان کی معترف نظر آئی ہے۔یاد رہے کہ دوسری اننگز میں فواد عالم جب بیٹنگ کے لیے وکٹ پر آئے تو پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار تھی۔انہوں نے پہلے اظہر علی کے ساتھ وکٹ پر کچھ وقت گزار اور پھر محمد رضوان کے ساتھ 165 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔فواد عالم نے 269 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور وہ 396 منٹس پر وکٹ پر موجود رہے۔فواد عالم کی شاندار بیٹنگ ٹیم کو فتح تو نہ دلا سکی لیکن سوشل میڈیا پر ہو سو فواد عالم کی تعریفیں شروع ہوگئی ہیں، ٹوئٹر پر فواد عالم کے نام سے دوسرے نمبر پر ہیش ٹیگ بھی موجود رہا۔نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پْراعتماد بیٹنگ کرنے والے اور 11 برس بعد سینچری مکمل کرنے والے فواد عالم کیلئے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے تعریفی پیغامات شیئر کئے جانے لگے محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور آخری دم تک لڑنے پر ہمیں ٹیم پاکستان پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں