شبیر جان

فن سے لگائو کی وجہ سے نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں ‘ شبیر جان

لاہور(عکس آن لائن ) سینئر اداکارہ شبیر جان نے کہا ہے کہ نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگائو ہے ،کچھ لوگوں نے اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر نیا تجربہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے ۔ ایک انٹر ویو میں شبیر جان نے کہا کہ ہماری ثقافت اورتہذیب بہت خوبصورت ہے پھر ہم کیوں کسی کی طرف دیکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ صرف انٹرٹینمنٹ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے ذریعے ہمیںاپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو پیش کر کے ان کا حل بھی تلاش کر نا چاہیے ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نئے آنے والے تمام فنکار اچھا کام کر رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ ان کا فن سے لگائو ہے ۔میں نئے آنے والوں کو یہی مشورہ دوں گا کہ اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے ۔ ٹی وی چینلز کے آنے سے اداکاروں کے لئے کام کے مواقع پیدا ہوئے اور اس سے مقابلے کی فضاء بھی پیدا ہوئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں