چل میرے پُت

فلم ’’ چل میرے پُت‘‘پارٹ ٹو 13مارچ کو سینماؤں کی زینت بنے گی

لاہور( عکس آن لائن)نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی فنکاروں پر مشتمل فلم ’’ چل میرے پُت‘‘پارٹ ٹو 13مارچ کو سینماؤں کی زینت بنے گی جومختلف مقامات پر 12ہزار460سینماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فلم ’’ چل میرے پُت ‘‘ پارٹ ون 11980سینماؤں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی،پہلی فلم کے تین شوز تھے جبکہ پارٹ ٹو کے ہر سینما میں پانچ شوز ہوں گے۔

افتخار ٹھا کر نے بتایا کہ جب پہلی فلم کو پاکستان میں نمائش کے لئے پیش کرنے کی کوشش کی گئی تو کچھ لوگوں نے عدالت میں درخواست دائر کر دی اس لئے پارٹ ٹو کو پاکستان میں نمائش کے لئے پیش کرنے کی کوشش ہی نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ فلم بھی دیکھنے والوں کو پسند آئے گی جس میں پردیس کی مشکلات اور دیگر مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں