فلم سٹار ثناءفخر

فلم سٹار ثناءفخر نے شوہر فخرعلی سے خلع لے لی

لاہور(عکس آن لائن) مشہور فلم سٹار اور اداکارہ ثناءفخر نے اپنے شوہر فخر علی سے خلع لے لی۔اس سلسلے میں ثناءفخر کی درخواست پر کینٹ یونین کونسل لاہور نے ان کی خلع موثر ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔یونین کونسل کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 3 مہینے ثناءفخر اور ان کے سابق شوہر فخرامام کو متعدد دفعہ آمنے سامنے بٹھانے کی کوشش کی گئی لیکن صلح کروانے میں کامیابی نہ ہوئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ثنا فخر کو لاہور میں ایک گھر ان کے شوہر کی طرف سے دیا گیا تھا، یونین کونسل نے قانون کے مطابق ثناءفخرکی درخواست پر طلاق کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا، ثناءاور ماڈل فخر کی شادی 2008 میں ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں