شفقت چیمہ

فلم بینوں کے پسند کے مطابق فلمیں بنا کر سینما گھر آباد کئے جاسکتے ہیں ‘شفقت چیمہ

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شفقت چےمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا‘اگر فلم بینوں کی پسند کے مطابق فلمیں بنائی جائیں تو سینما گھر ایک بار پھر آباد ہوسکتے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں شفقت چےمہ نے کہا کہ آج کل فلموں میں مصروف ہوں لیکن فلم انڈسٹری کا عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے لیکن میں مایوس نہیں ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں لکھنے والے نئے موضوعات پر لکھیں۔۔ شفقت چیمہ نے کہا کہ سینما گھروں کی رونقیں بحال کرنے کیلئے فلم بینوں کی پسند کو اولیت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں