اداکار شان

فلم انڈسٹر ی کے زوال کا رونا رونے کی بجائے ہمیں ترقی کیلئے آگے کی طرف چلنا ہوگا ‘ شان

لاہور ( عکس آن لا ئن) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان نے کہا ہے کہ ہمیں فلم انڈسٹر ی کے زوال کا رونا رونے کی بجائے ترقی کیلئے آگے کی طرف چلنا ہوگا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فلم انڈسٹر ی کے زوال کی بے شمار وجوہات ہیں مگر اس کا رونا رونے کی بجائے ہمیں فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے آگے کی طرف چلنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دو فلموں کی کامیابی کے بعد آرام سے بیٹھنے کی بجائے مزید محنت کر کے تسلسل کے ساتھ فلمیں بنانا ہوں گی اور اسی سے پائیدار ترقی ممکن ہوسکے گی ۔ انہوںنے کہا کہ فلم کی کامیابی کیلئے اسکرپٹ بنیاد ہے اور لکھنے والوں کو نئے رجحانات کو سٹڈی کرنا چاہیے کہ لوگ اب کیا دیکھنا چاہتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں