شانزہ خان

فلم انڈسٹری کے حالات جلد بہتر ہوجائینگے ‘ شانزہ خان

لاہور (عکس آن لائن)اداکارہ شانزہ خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حالات جلد بہتر ہو جائینگے ‘ جس معیار کی فلمیں بنائی جارہی ہیں اس سے فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو جائیگا ۔

ایک ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے شانزہ خان نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے جو کوششیں آج ہو رہی ہیں اگر یہ ایک دہائی پہلے پہلے شروع ہو جاتیں تو انڈسٹری بحران کا شکار نہ ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ سینئر اداکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ‘ جونیئر اداکاروں کو اپنے سینئر اداکاروں کا احترام کرنے کے ساتھ ان سے سیکھنا بھی چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں