فلم انڈسٹری کے بدلتے حالات دیکھ کر خوشی ہورہی ہے،فرح ناز

لاہور(عکس آن لائن) آج فلم انڈسٹری کے بدلتے ہوئے حالات دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ نئی نسل کے فلم میکرز نے اپنی فنی صلاحیتوں کے ذریعے کامیاب ترین فلمیں دینا شروع کر دی ہیں ان خیالات کا اظہار فلم و سٹیج کی معروف اداکارہ فرح ناز نے گزشتہ روز ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہ محسوس ہو رہا ہے بہت جلد ہماری فلم انڈسٹری ایک بار پھر پوری دنیا میں دھوم مچا دے گی ا ب وقت آگیا ہے کہ ٹی وی فنکاروں کو فلم انڈسٹری کو وقت دینا ہوگا،ایک سوال کے جواب میں فرح ناز نے کہا کہ کچھ گھریلو ں مسائل کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کر رہی مگر بہت جلد شوبز انڈسٹری میں دوباران ہو جاؤنگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں