شاہدہ منی

فلم انڈسٹری کی ترقی کےلئے انفرادی اور اجتماعی دونوں طرز پر کام کرنا ہو گا‘ شاہدہ منی

لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکارہ ،میلوڈی کوئین شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کےلئے مجھ سے جو کچھ بھی ہو سکتا ہے میں اس کےلئے حاضر ہوں ،دوسرے لوگوں کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری جلد سے جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر ے ۔

ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ جس شخص کی بھی فلم انڈسٹری سے کسی نہ کسی طو رپر وابستگی رہی ہے وہ اس کےلئے سوچتا ہے اور اس کی ترقی کےلئے دعا گو ہے اور میں بھی انہی لوگوں میں شامل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سب مل کر فلم انڈسٹری کے لئے سوچیں گے تو منزل کا حصول ممکن ہو سکے گا کیونکہ اسے دوبارہ عروج پر لے جانا کسی ایک شخص کی بس کی بات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے انفرادی اور اجتماعی دونوں طرز پر کام کرنا ہو گا تب جا کر نتائج حاصل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں