صائمہ نور

فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی ‘صائمہ نور

لاہور(عکس آن لائن ) نامور واداکارہ صائمہ نور نے کہاکہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی ،انڈسٹری کودوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے خالی باتوں کی بجائے عملی اقدامات ناگزیر ہیں ۔

ایک انٹر ویو کے دوران انہوںنے کہاکہ جہاں بھی ضرورت ہوئی میں فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے خدمات دوں گی۔ لاہور کی فلم انڈسٹری اردو اور پنجابی فلموں کی پہچا ن رہی ہے ،

دلی خواہش ہے کہ وہ دور دوبارہ واپس آئے ،مشترکہ جدوجہد سے ہی فلم انڈسٹری دوبارہ فروغ پائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں