صائمہ نور

فلم انڈسٹری جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی‘ صائمہ نور

لاہور(عکس آن لائن)معروف اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلم میں انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صائمہ نور نے کہا کہ فلم اردو ہو یا پنجابی معیار بہترین ہونا چاہئے‘ اسٹوڈیوز کی رونقیں بحال کرنے کیلئے سب کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جتنی زیادہ نئی فلمیں بنیں گی فلم انڈسٹری اتنی زیادہ مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم پنجابی ہو یا اردو اگر ہم نے انڈسٹری کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو اس کیلئے معیار پر خصوصی توجہ دیناہو گی۔ صائمہ نور نے کہا کہ بے شمار فلموں کی آفرز ہوئی مگر میں نے ہر آفر قبول نہ یں کرتی اور صرف چند فلموں میں ہی کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں آج کل فلم انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ پچھلے کچھ عرصے سے تمام فنکار محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور خصوصا نئی فلمیں بنائی جا رہی ہیں یقینا آنے والے دنوں میں پاکستان فلم انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ پہلے کی طرح فلمی اسٹوڈیوز میں بھی رونق آئے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں