صائمہ نور

فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت سے باہر آرہی ہے ‘صائمہ نور

لاہور(عکس آن لائن) فلمسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت سے باہر آرہی ہے جو خوش آئند ہے ،فلموں میں کام نہ کرنے کے باوجود میری پرانی فلموں کی سینما گھروں میں نمائش ایک منفرد اعزازہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں گزشتہ کچھ عرصے سے فلموں میں اداکاری نہیں کر رہی لیکن میری پرانی فلمیں کئی سالوں سے تسلسل سے ریلیز ہو رہی ہیں ۔

اب تک میری جتنی پرانی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں کسی اوراداکارہ کی اتنی تعداد میں فلمیں دوبارہ سینماؤں گھروں کی زینت نہیں بنیں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت سے باہر آرہی ہے ،فلم انڈسٹری کو بڑے سرمایہ کاروں کے ساتھ نئے خون کی بھی ضرورت ہے جو مستقبل میں سینئر ز کا خلا پر سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں