‘پٹھان

فلم’پٹھان’ کیلئے نئی تشہیری حکمتِ عملی تیار

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی تنازعات کا شکار فلم’پٹھان’ کے لیے نئی تشہیری حکمتِ عملی تیار کرلی گئی ہے۔فلم کی ٹیم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک فلم ریلیز نہیں ہوجاتی اس وقت تک فلم کی کاسٹ میڈیا کو کوئی انٹرویو نہیں دے گی۔ترن آدرش نامی تجزیہ نگار نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر فلم’پٹھان’ کے لیے تیار کی گئی نئی تشہیری حکمتِ عملی کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ اس سے قبل یہ حکمتِ عملی فلم’درشیام 2′ کی ٹیم نے اختیار کی تھی اور اب فلم’پٹھان’ اس حکمت عملی کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اْنہوں نے لکھا کہ فلم’پٹھان’ کی ریلیز سے پہلے فلم کی کاسٹ میڈیا کو کوئی انٹرویو نہیں دے گی بلکہ تشہیر صرف فلم کے گانوں اور ٹریلر سے کیا جائی گی۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں فلم کی ٹیم کی جانب سیتیار کی گئی اس نئی تشہیری حکمتِ عملی کی تعریف بھی کی۔واضح رہے کہ فلم ‘پٹھان’جوکہ کچھ ہی دنوں میں 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے، اپنے پہلے گانے ‘بے شرم رنگ’ کی ریلیز کی بعد سے مودی کے ہندوتوا بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کا شکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں