ایران

فلسطین میں صورتحال بگڑی تو خاموش تماشائی نہیں رہیں گے،ایران

تہران(عکس آن لائن)ایرانی وزیرِ خارجہ نے اسرائیل اور امریکا دونوں کو خبردار کیا ہے کہ فلسطین میں صورتِ حال بگڑی تو ایران خاموش تماشائی نہیں رہے گا، غزہ جنگ کا دائرہ وسیع ہوا تو امریکا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ سے غزہ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے چینی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو اب تک ریاست کے حق سے محروم رکھنا موجودہ صورتِ حال کی بنیادی وجہ ہے، اس تاریخی نا انصافی کو ختم کرنا ہو گا۔ترک وزیرِ خارجہ سے گفتگو میں چین کے وزیرِ خارجہ نے اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں