عکرمہ صبری

فلسطینی مسلمان مسجد اقصیٰ کی طرف رخت سفر باندھ لیں، عکرمہ صبری

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن)مسجد اقصیٰ کے امام اور فلسطین کی سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی مسلمانوںپر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قبلہ اول کی طرف اپنا رخت سفر باندھ لیں،چھ ہفتوں کی پابندیوںکے بعد اب بیت المقدس میں کرونا وباء میں کمی آئی ہے، اس لئے اب فلسطینی شہری قبلہ اول کی طرف اپنا رخت سفر باندھ لیں۔ایک بیان میںالشیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا کہ اسرائیلی ریاست کرونا وباء کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں کے داخلے پر قدغنیں لگانا چاہتی ہے۔ اسرائیل ایک سازش کے تحت مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی تعداد میں کمی کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں