امام مسجد اقصیٰ

فلسطینی قیدیوں کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار اسرائیل ہوگا،امام مسجد اقصیٰ

مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن)مسجد اقصی کے امام اور خطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو کرونا کی وبا سے کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر ہوگی۔ قابض اورغاصب صہیونی ریاست کو ہمارے تمام اسیر بہن بھائیوں کو فوری رہا کرنا چاہیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ کرونا کی مہلک وبا کے نتیجے میں اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔ عالمی برادری اور عالمی ادارے فلسطینی اسیران کو تحفظ فراہم کریں اور ان کی رہائی کے لیے اسرائیلی ریاست پردباؤ ڈالیں۔الشیخ عکرمہ صبری نے اخبارات میں ایک فلسطینی اسیران کے نام کھلا خط لکھا جس میں انہوں نے فلسطینی اسیر بہنوں اور بھائیوں کو قومی ہیرو قرار دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میں بیت المقدس سے تمام اسیر بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وہ صہیونی ظالم دشمن کی قید میں انتہائی مشکل حالات میں آزادی کے لیے قربانی دے رہے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ کریم تمام فلسطینی اسیران کو جلد دشمن کی قید سے آزادی اور رہائی نصیب فرمائے۔الشیخ عکرمہ صبری نے مالی طور پرمستحکم شہریوں اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے زکوا کے مال مستحق شہریوں اور کرونا سے متاثرہ افراد کو یاد رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات زکوا کی ادائی کے لیے رمضان المبارک کا انتظار نہ کریں بلکہ وہ حسب توفیق کرونا کی وبا سیمتاثر ہونے والے لوگوں کی ہرممکن مدد کریں۔فلسطینی عالم دین نے عرب ممالک اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ نظریاتی، سیاسی اور اختلاف رائے کی پاداش میں قید کیے گئے تمام قیدیوں کو رہا کریں۔ انہوں نے علما پر زور دیا کہ وہ پوری دنیا میں جیلوں میں قید مسلمانوں اور بے گناہوں کی رہائی کے لیے توجہ دلائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں