گسٹاوو پیٹرو

فلسطینی عوام کی حمایت میں کانسرٹ دیئے جائیں، کولمبین صدرکی فنکاروں سے اپیل

بگوٹا(عکس آن لائن )کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے ملکی فنکاروں سے اپیل کی ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ تعاون کے لئے کانسرٹ دیئے جائیں،

ترک میڈیا کے مطابق پیٹرو نے “ریزیڈینٹے” کے لقب سے مشہور ریپ گلوکار’ رینے پیریز’ کے فلسطین سے متعلق الفاظ کو سوشل میڈیا ایکس سے شیئر کیا اور کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ رینے سمیت، فلسطینی عوام کی نسل کشی پر تنقید کرنے والے، تمام فنکار بلیوار اسکوائر اور بوگوٹا کے سیمون بلیوار میں نسل کشی کے خلاف اور زندگی کے حق میں ایک کانسرٹ میں میری ہمراہی کریں۔

بہت ہو گیا اب یہ قتل عام رک جان چاہیے۔واضح رہے کہ رینے نے 14دسمبر کو انسٹا گرام سے شیئر کی گئی ویڈیو میں فلسطین میں خوفناک نسل کشی کا ذکر کیا اور رواں سال ریلیز ہونے والی البم کو کچھ عرصہ بعد پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں