کمالا ہیرس

فلسطینی اراضی کے اسرائیل سے الحاق اور اسرائیلی توسیع پسندی کی مخالفت کریں گے،کمالا ہیرس

واشنگٹن (عکس آن لائن) ڈیموکریٹک امریکی نائب صدارتی امیدوار کمالا ہیرس نے کہا ہے کہ جو بائیڈن کی کامیابی کے بعد وجود میں آنے والی انتظامیہ فلسطینیوں کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو بدل دے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیرس نے گذشتہ روز میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ بائیڈن انتظامیہ فلسطینی عوام کو معاشی اور انسان دوست امداد کی بحالی ، غزہ میں جاری انسانی بحران سے نمٹنے ، مشرقی یروشلم میں امریکی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے اور واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن مشن کو دوبارہ کھولنے کے لئے فوری اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل اور اسرائیلیوں یا فلسطینیوں کی طرف سے یک طرفہ تحریکوں کے ان کے مسترد ہونے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دو ریاستی کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور ہم اس مقصد کو مجروح کرنے والے کسی یک طرفہ اقدام کی مخالفت کریں گے۔

ہم بھی فلسطینی اراضی کے اسرائیل سے الحاق اور اسرائیلی توسیع پسندی کی مخالفت کریں گے۔فلسطینی اتھارٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے بعد سنہ 2017 کے آخر سے امریکی انتظامیہ کا بائیکاٹ کیا ہے۔ اس سے قبل فلسطینیوںنے فلسطین ۔ اسرائیل تنازع حل کرنے کے واشنگٹن کے منصوبے کو مسترد کردیا تھا۔ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی تمام امریکی امداد میں کمی کردی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے قیدیوں اور شہدا کے لواحقین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور فلسطینیوں کے “صدی کی ڈیل” کے نام سے مشہور امریکی امن منصوبے کو مسترد کرنے کی وجہ سے ، فلسطین لبریشن آرگنائزیشن مشن آفس کو بند کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں