فلاڈیلفیا(عکس آن لا ئن )امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں سیاہ فام شخص والٹر ویلیس جونیئر کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلاڈیلفیا میں جاری مظاہروں میں 30 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پولیس نے 90 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔گورنر پنسلوانیا نے فلاڈیلفیا شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نیشنل گارڈ ٹروپس کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے۔واضح رہے کہ فلاڈیلفیا میں پیر کے روز27 سالہ سیاہ فام والٹر ویلیس جونیئر نامی شخص پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- گوادر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی چائنا میڈیا گروپ اسلام آباد سٹیشن آمد
- ایک بہتر “ڈیجیٹل مستقبل” کے لئے مل کر کام کریں، چینی میڈ یا
- چین نئی توانائی بیٹریوں کی ری سائیکلنگ پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، چینی میڈیا
- چین کی معیشت نے زبردست صلاحیت اور توانائی کا مظاہرہ کیا ہے، چینی وزارت تجارت
- امریکہ کو ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، چینی وزارت خارجہ