پشاور(نمائندہ عکس ) خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان نے عمران خان سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سابق وزیراعظم پرفائرنگ کا مقدمہ کئی دن تک درج نہ ہونا شہباز حکومت کی نااہلی ہے، سپریم کورٹ نہ جاتے تو تاحال یہ ایف آئی آر ہوا میں لٹکی ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت وزرا صرف پریس کانفرنسز کرتے رہے جب کہ حکومتی عہدیدار تفتیشی افسر بن کر اس کیس پر رائے دیتے رہے، ملک کے فوجداری قانون کا مذاق اڑایا گیا۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کا شاہ رخ اور سلمان خان کا حوالے دینے سے واضح ہوتا ہے کہ وہ بھارتی فلموں سے لطف اندوزہوتے ہیں۔