بیماریوں

فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے لئے ماہرین زراعت کے مشورہ پر عملدرآمدکویقینی بنائیں ، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے رایااور سرسوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم سرما کے دوران فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے لئے محکمہ زراعت یا ماہرین زراعت کے مشورہ پر عملدرآمدکویقینی بنائیں تاکہ بعدمیں انہیں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنانہ کرناپڑے۔ ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ سفوفی پھپھوندی کے حملہ سے رایا اور سرسوں کے پتے جھڑ تنے گل اور پھلیاں بننے کا عمل بھی بری طرح متاثر ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ فصل پر جھلسا کی بیماری کے ممکنہ حملے سے پتوںٹہنیوں پھلیوں پر سیاہ بھورے دھبے پڑنا شروع ہوجاتے ہیں جس سے پتوں میں سوراخ ہوجاتے ہیں اور ان بیماریوں کے شدیدحملہ کی صورت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی رہ جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں