کھیلوں کے سامان

فروری 2020ء-04 کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 13.2 فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد (عکس آن لائن) فروری 2020ء-04 کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 13.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق فروری 2020ء-04 کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات 14.9 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ فروری 2019ء-04 کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے 21.97 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح فروری 2019ء-04 کے مقابلہ میں فروری 2020ء-04 کے دوران کھیلوں کے سامان کی قومی برآمدات میں2.93 ملین ڈالر یعنی 13 فیصد سے زیادہ کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں