دفاعی چیمپئن فرانس

فرانس کے امباپے نے گولز میں میسی کا ریکارڈ برابر کردیا

دو حہ (نمائندہ عکس)دفاعی چیمپئن فرانس کے امباپے نے ورلڈ کپ کے دوران گولز میں لیونل میسی کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قطر میں گروپ ڈی کے میچ میں فرانس نے ڈنمارک کو 1ـ2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔دفاعی چیمپئن فرانس ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، میچ میں فرانس کے دونوں گول امباپے نے اسکور کیے۔وہ ان دو گول کے بعد ورلڈ کپ کیریئر میں لیونل میسی کی طرح 7 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

حالیہ ورلڈ کپ میں کرسٹیانو رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑا تھا، ان کے گول کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول جرمنی کے میروسلاف کلوز نے کیے، انہوں نے 24 مقابلوں میں 16 بار گیند کو جال کے اندر پھینکا۔اس کے بعد برازیل کے رونالڈو 15، جرمنی کے گرڈ مْلر 14 گولز کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔فٹ بال ورلڈ کپ کی حالیہ تاریخ میں جرمنی کے تھامس ملر نے 10 گول کر رکھے ہیں، اس کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور پھر میسی اور امباپے کا نمبر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں