نور الحق قادری

فرانسیسی سفیر کا معاملہ پارلیمنٹ میں لائیں گے، وفاقی وزیر نور الحق قادری

اسلا م آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لائیں گے، پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتیں کا فیصلہ کریں گی، آئین میں وقت کی ضرورت کے ساتھ ترمیم کی جاسکتی ہے ۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے قائداعظم یونیورسٹی میں تعمیر مسجد کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کاوشوں کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم یونورسٹی میں مسجد بنانے کا رشتہ روحانی رشتہ ہے، متحدہ عرب امارات کے ساتھ محبتوں اور دوستی کا رشتہ قائم رہے گا۔

صحافی نے وفاقی وزیر نور الحق قادری سے سوال کیا کہ تحریک لبیک سے 20 اپریل کے حوالے کوئی بات چیت چل رہی ہے،جس پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اْن کو ساتھ پارلیمنٹ میں لانے کی بات ہوئی ہے اور انشااللّٰہ پارلیمنٹ میں لائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئین نے پاکستان کو محفوظ کیا ہے، آئین میں تبدیلی کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس موجود ہے۔متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی کا مسجد کی افتتاحی تقریب میں کہنا تھا کہ ان کی طرف سے تعاون کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں