شاہد آفریدی

فخر زمان نے لگاتار دوسری سنچری بنائی۔ قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف بہت ہی شاندار کارکردگی دکھائی، شاہد آفریدی

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ زبردست طریقے سے فخر زمان نے لگاتار دوسری سنچری بنائی۔ قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف بہت ہی شاندار کارکردگی دکھائی۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کپتان بابر اعظم اور ٹیم کے فاسٹ بالرز کی بھی تعریف کی۔

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں جنوبی افریقا کی ٹیم سے متعلق بھی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حیرت ہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف سیریز کے درمیان ہی اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کے لئے جانے کی اجازت دی۔ یہ دیکھ کر دکھ ہو رہا ہے کہ ٹی20 لیگز بین الاقوامی کرکٹ پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ اس حوالے سے دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں