اسلام آباد (عکس آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ فخر زمان بنگش مذکورہ حلقے سے بدستور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ، کسی قسم کا کوئی آرڈر جاری نہیں کیا ۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق سوشل میڈیا میں الیکشن کمیشن کے حوالے سے گردش کرنے والا آرڈر جس میں یہ درج ہے کہ”الیکشن کمیشن نے انتخابی بے ضابطگی پر این ا ے 45 کْرم Iسے لڑنے والے امیدوار فخر زمان بنگش کو نااہل کر دیا ہے” یہ آرڈر جعلی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان اس بات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فخر زمان بنگش مذکورہ حلقے سے بدستور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کے خلاف کسی قسم کا کوئی آرڈر الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- علی امین گنڈا پور بد امنی اور انتشار چاہتا ہے’امیر مقام
- غزہ ، اسرائیلی بمباری سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 35303 ہو گئی
- وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ صرف ہوائی فائرنگ کر رہا ہے ، جیسے وفاق کہے گا ویساکرے گا ‘ رانا ثنا اللہ خان
- وزیر اعظم کا پاکستانی سفیر سے رابطہ ، کرغیزستان میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنیکی ہدایت
- پاکستانی سفیر کی کرغزستان میں موجود طلبہ کو گھروں میں رہنے کی ہدایت