الیکشن کمیشن

فخر زمان بنگش مذکورہ حلقے سے بدستور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ، کسی قسم کا کوئی آرڈر جاری نہیں کیا ، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (عکس آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ فخر زمان بنگش مذکورہ حلقے سے بدستور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ، کسی قسم کا کوئی آرڈر جاری نہیں کیا ۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق سوشل میڈیا میں الیکشن کمیشن کے حوالے سے گردش کرنے والا آرڈر جس میں یہ درج ہے کہ”الیکشن کمیشن نے انتخابی بے ضابطگی پر این ا ے 45 کْرم Iسے لڑنے والے امیدوار فخر زمان بنگش کو نااہل کر دیا ہے” یہ آرڈر جعلی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان اس بات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فخر زمان بنگش مذکورہ حلقے سے بدستور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کے خلاف کسی قسم کا کوئی آرڈر الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں