پاکستانی جھنڈا

فخرِ عالم دبئی میں پاکستانی جھنڈا دیکھ کر حیران

دبئی (عکس آن لائن)گلوکار و اداکار فخرِ عالم دبئی میں پارسل ڈیلیوری کرنے والے کی ماٹر سائیکل پر پاکستان کا جھنڈا دیکھ کر حیران ہوگئے اور تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے سراہ دیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر اس پارسل ڈیلیوری کرنے والے اس شخص کے موٹر سائیکل کی تصویر شیئر کی جس میں سبز ہلالی پرچم واضح تھا۔فخرِ عالم نے لکھا کہ ‘باہر ملکوں میں ایسی جگہ اپنے پرچم کا نظر آجانا میری خوشی کا باعث ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ‘بیرونِ ملک مقیم محنت کرنے والے پاکستانیوں کی محنت دیکھ کر اْن پر پیار آجاتا ہے جو اپنے اہلِ خانہ سے دور یہاں ایمانداری سے اجرت کمانے میں مصروف ہیں۔ فخرِ عالم نے لکھا کہ ‘یہی محنتی لوگ دوسرے ممالک میں پیارے وطن پاکستان سے محبت کا اظہار بھی مختلف و منفرد انداز سے کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں