شبلی فراز

فتح حق کی ہوگی، شبلی فراز

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ فتح حق کی ہوگی ، ہم تو پہلے بھی اور اب بھی عوام میں جاتے ہیں، یہ قوم جان چکی ہے کہ ان ایجنڈا کیا تھا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کل پی پی پی کی قیادت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ان کا نام تک نہیں لیا، اس ملک کا مستقبل جس سے بنا ہے وہ اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فتح حق کی ہوگی اور ہم عوام میں جائیں گے، یہ لوگ بھاگتے کیوں ہیں میدان میں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے نیشنل سکیورٹی کونسل اور پارلیمانی کمیٹی میں یہ خط دیکھایا، اس چیز کا فیصلہ عدالت میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں