شاہین شاہ

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو چار سے چھ ہفتے آرام تجویز

لاہور (عکس آن لائن)پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں آرام تجویز کیا ،فاسٹ باؤلر اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ،ممکنہ طور پر شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں ہونے والی سہہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے کرکٹ میں واپسی ہو گی،شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے ۔پی سی بی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے بتایاکہ شاہین آفریدی سے بات کی ہے اور وہ یہ خبر سن کر اپ سیٹ ہیں،

وہ ایک بہادر نوجوان ہیں، وہ جلد بھرپور انداز سے کرکٹ میں واپس آئیں گے اور ملک کی نمائندگی کریں گے۔ ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے بتایاکہ شاہین شاہ آفریدی نے روٹرڈیم میں ری ہیب کے دوران بہتری دکھائی ہیاس کے باوجود انہیں مزید بہتری کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایسی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لئے شاہین آفریدی کے متبادل کا اعلان جلد کردیا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم پیر کو روٹرڈیم سے دبئی روانہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں