عظمی بخاری

فارم 45 تانگہ پارٹی کا ورد بن چکا ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور (عکس آن لائن ) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پہلے 35 پنکچر پھر 4 حلقے اور اب فارم 45 تانگہ پارٹی کا ورد بن چکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے 30 دنوں میں عوامی فلاح کے 30 منصوبے دیئے ہیں، علی امین گنڈاپور نے 30 دن میں ایک بھی عوامی فلاح کا منصوبہ متعارف نہیں کرایا۔

انہوں نے رہنما تحریک انصاف بیرسٹر سیف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جتنی فکر آپ کو مریم نواز کی ہے کاش اتنی فکر پختونخوا کے عوام کی ہوتی، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 7 افراد جاں بحق ہوئے، عوام کے حال پر رحم کریں۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹر صاحب! لگتا ہے آپ کو صرف پنجاب کی نوکری کرنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں