غیر ملکی

غیر ملکی مالیاتی ادارے 2024 میں چین کی معیشت کے بارے میں پرامید

بیجنگ (عکس آن لائن)  

متعدد غیر ملکی مالیاتی اداروں نے اپنی  چین میکرو اکنامک آؤٹ لک رپورٹس 2024 جاری کی ہیں۔ غیر ملکی اداروں کی نظر میں 2024 ء میں چین کی میکرو  اکانومی مزید بحال اور مستحکم ہونے کی توقع ہے جس میں سرمایہ کاری میں اضافہ ، کھپت میں بحالی ، برآمدات میں بہتری اور دیگر  متعدد مثبت اشارے  شامل  ہیں۔ 

یو بی ایس کی تازہ ترین “چائنا اکنامک آؤٹ لک 2024-2025″ رپورٹ میں  توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ  2024 میں چینی باشندوں کی حقیقی آمدنی میں بہتری جاری رہے گی ، جس سے کھپت میں اضافہ ہوگا۔ مینوفیکچرنگ  کے شعبے میں گرین ٹرانزیشن سے متعلق سرمایہ کاری مضبوط رہے گی۔ 

جے پی مورگن چیس اینڈ کمپنی کے ” چائنا میکرو اکنامک آؤٹ لک 2024″ کا بھی ماننا ہے کہ 2024 میں   چین کے صارفین 2023  کی اپنی بحالی کی رفتار کو جاری رکھ سکتے ہیں ۔ 

رواں ماہ کے آغاز میں جاری ہونے والے فیڈلٹی انٹرنیشنل کے گلوبل انویسٹمنٹ آؤٹ لک 2024  کا ماننا ہے کہ چین کی معیشت بحالی کے  دائرے  میں داخل ہو چکی ہے اور  پالیسیوں کے ان  سلسلوں  کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں  جن کا آغاز رواں سال جولائی سے ہوا تھا  جن سے  چین کی میکرو  اکانومی کے 2024 میں مستحکم ہونے کی توقع ہے۔

 جاپان کی سب سے بڑی بروکریج نومورا سیکیورٹیز کے چیف اکانومسٹ نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین کی معیشت میں ترقی کے بہت سے مواقع موجود ہیں اور چین کی شہرکاری کو ایک نئی ایڈجسٹمنٹ کا سامنا کرنا پڑے گا، جو نہ صرف  اگلے سال  بلکہ یہاں تک کہ اگلے چند سالوں میں بھی چین کی معیشت کے اہم گروتھ پوائنٹس میں سے ایک  ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں